نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے آج کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران جاری علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مسلسل مکالمے اور تعمیری روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور ان کی حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے خطے میں، خصوصاً لبنان میں، دیرپا امن اور پائیدار جنگ بندی کی امید کا اظہار کیا، اور وسیع تر استحکام اور تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔