Sunday, 19 April 2026, 08:53:25 pm
 
نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ کو ٹیلیفون، مسائل کے حل کیلئے مسلسل بات چیت پر زور
April 19, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی۔

انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے موجودہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت اور مشغولیت کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔