Sunday, 19 April 2026, 08:53:08 pm
 
پولینڈ کے نائب وزیر اعظم کا اسحاق ڈار کو فون، تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا
April 19, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو آج ان کے پولینڈ کے ہم منصب راڈوسلا سکورسکی نے ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔