Saturday, 27 July 2024, 09:30:29 am
مودی حکومت غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مقامی افراد سے نوکریاں،املاک چھین رہی ہے
May 19, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقامی افراد سے نوکریاں اور املاک چھین رہی ہے اور غیرمقامی افرادکو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دے رہی ہے جس سے جموں وکشمیر کے عوام کو شدیدنقصان پہنچا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے امن وآزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی تب تک ناممکن ہے جب تک تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتا۔