Friday, 03 January 2025, 12:39:04 am
 
پاکستان سپورٹس بورڈ نے سال 2025 کو ''کھیلوں کی بحالی کا سال'' قرار دیدیا
May 19, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ نے سال 2025 کو ''کھیلوں کی بحالی کا سال'' قرار دیا ہے اور کھیلوں کی سالانہ سرگرمیوں کے ایک جامع کیلنڈر کی منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر منصوبہ بندی نے سال 2025 میں قومی اور بین الصوبائی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور جنوبی ایشیائی کھیلوں اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔اجلاس کا مقصد ملک میں کھیلوں کی بحالی اور پاکستانی اتھلیٹس کے لئے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میںشرکت سے متعلق معاونت فراہم کرنا تھا۔