نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایران کے ساتھ بالخصوص اقتصادی میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر آج نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر گفتگو کی۔