Tuesday, 08 October 2024, 08:15:05 pm
 
پاکستان اور ناروے کا75سالہ دوستی کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق
September 19, 2023

پاکستان اور ناروے نے اپنی 75 سالہ دوستی کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے اتفاق رائے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے ناروے کے ہم منصبAnniken Huitfeldt کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے78 ویں اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کی رفتار مزید تیز کرنے کے لئے باہمی دوروں اور باقاعدہ روابط میں اضافے پرزور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے جائزے کے علاوہ علاقائی اور عالمی امن کو در پیش خطرات سمیت باہمی تشویش کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی اور قانون پر مبنی سوچ کی اہمیت پر اتفاق کیا۔