نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کی نیدرلینڈ کی ہم منصب Hanke Bruins Slot نے بھی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔
دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری ، زراعت، ڈیرہ ، واٹر مینجمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے دو طرفہ اورکثیرجہتی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔
وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہالینڈ کا شکریہ ادا کیا ۔
یورپی یونین میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا ایسے قابل مذمت اقدامات سے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں جسے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جائز قرارنہیں دیاجاسکتا۔