Thursday, 19 December 2024, 03:08:41 pm
 
وزیراعظم آج ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے
December 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف آج قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ڈی ایٹ اجلاس کا موضوع'' نوجوانوں پر سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو فروغ دینا ، مستقبل میں معیشت کی تشکیل'' وزیر اعظم ڈی ایٹ کے ایک خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے

چیلنجز پر غور و خوض کیا جائے گا۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر اور ایران، ترکیہ اور مصر کے صدور سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔