وزیراعظم محمد شہباز شریف آج مصر کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
وہ قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا موضوع ''نوجوانوں میں سرمایہ کاری ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حمایت اور کل کی معیشت کی تشکیل'' ہے۔
وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
وزیر اعظم ترقی پذیر ممالک کی ڈی ایٹ تنظیم کی طرف سے طے شدہ بنیادی اصولوں پر تعاون اور ان پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیراعظم اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ اور لبنان میں بحالی کے حوالے سے ڈی ایٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔