قاہرہ پہنچنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ ڈی ایٹ ملکوں کے خصوصی اجلاس میں غزہ اور لبنان کے بارے میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کریں گے۔
محمدشہبازشریف نے کہاکہ وہ نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مستقبل کی معیشت کی تشکیل کے لئے ہم خیال رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی ارکان میںسے ایک کے طور پر اس اہم اجتماع میں تعاون کا منتظر ہے۔