بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔
احتجاجی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومتی تجاویز کسانوں کے مفاد میں نہیں ہیں کیونکہ کسانوں اور حکومت کے درمیان کئی ملاقاتیں بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوئی ہیں۔
حکومت نے پنجاب اور ہر یانہ ریاستوں میں انٹر نیٹ اور موبائل فونز کی سروس معطل کردی ہے جہاں سے کسان دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔