Saturday, 27 July 2024, 06:01:08 am
غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید107فلسطینی شہید،145سے زائد زخمی
February 20, 2024

غزہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اسرائیلی حملوں میں مزید ایک سو سات فلسطینی شہید اور 145 سے زائد زخمی ہوگئے۔غزہ میں قائم وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔