Saturday, 27 July 2024, 12:21:47 pm
عالمی عدالت انصاف فلسطین پراسرائیلی قبضے کوغیرقانونی قرار دے،جنوبی افریقہ
February 20, 2024

فائل فوٹو

 جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دے۔

جنوبی افریقہ کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اسرائیلی قبضے کیخلاف فیصلہ دینے کی درخواست پر ہیگ میں ہونے والی سماعتوں کے دوسرے دن عالمی عدالت کے سامنے شواہد پیش کئے۔

آئندہ پیر تک جاری رہنے والی سماعتوں میں پچاس سے زائد ملک عالمی عدالت کے سامنے اپنے دلائل رکھیں گے۔