Wednesday, 12 March 2025, 08:28:21 pm
 
بیلاروس نے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ٹریکٹرزفراہم کردیئے
February 20, 2025

بیلاروس نے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کو ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔

پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی میٹیلسٹا اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے ڈی جی ریٹائرڈ میجر جنرل شاہد نذیر تقریب میں شریک ہوئے۔

بیلا روس کے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کے مختلف زمینی حالات میں قابل عمل تجربات کئے جائیں گے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو کی یہ اہم کامیابی زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔