Saturday, 21 December 2024, 09:54:53 pm
 
وزیراعظم کی کم آمدن افراد کو پٹرول 100 روپے فی لٹر سستا دینے کی ہدایت
March 20, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے کم آمدنی والے لوگوں کو پیٹرول پر ایک سو روپے فی لٹر تک رعائت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بات پیٹرولیم کے وزیرمملکت مصدق ملک نے پیر کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس سے پہلے پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر رعائت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت موٹر سائیکل چلانے والوں اور آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کیلئے رعائتی نرخوں پر پیٹرول دستیاب ہوگا۔وزیرمملکت نے کہا کہ آٹھ سو سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان سے پیٹرول کی پوری قیمت وصول کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ رعائتی نرخوں پر پیٹرول فراہم کرنے کے فیصلے پر چھ ہفتے میں عملدرآمد ہوگا۔