Thursday, 31 October 2024, 01:07:18 am
 
اتحادی حکومت معیشت کی بحالی ، عوام کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دے گی:قادر خان مندوخیل
April 20, 2022

رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت معیشت کی بحالی او ر عوام کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران تحریک انصاف کی حکومت تمام محاذوں خصوصا معاشی استحکام اور مختلف شعبوں کی ترقی اور بہتری میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ قادر خان مندوخیل نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم جامع منصوبہ بندی اور واضح نقطہ نظر کیساتھ تمام مسائل حل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت آئندہ عام انتخابات کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی اور تمام خامیاں دور کی جائیں گی۔