Friday, 03 May 2024, 09:48:35 am
وزیرخزانہ نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں تعاون پر چین کی حمایت کو سراہا
April 20, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چین کے وزیر خزانہ LAN FO AN سے ملاقات کی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں نمایاں تعاون اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں چین کی حمایت کو سراہا۔انہوں نے کہا سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کو فعال بنانے اور نجی چینی کمپنیوں کی موجودگی کے ذریعے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے پر مشتمل ہے۔وزیر خزانہ نے زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر میں مدد دینے کے لئے چین کی جانب سے سٹیٹ بینک میں رکھے گئے مالیاتی اثاثے اور اس کی واپسی کی مدت میں توسیع پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری ملکیتی اداروں کی استعداد کار میں اضافے سے متعلق حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔