Friday, 03 May 2024, 09:33:29 am
ترک جنرل نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے بارے میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا
April 20, 2024

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل MATIN GURAKنے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بحری امور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترک جنرل نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے بارے میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔