Thursday, 26 December 2024, 10:24:59 pm
 
پولیس اہلکاروں کی بیمہ صحت سکیم''بہبود جوان'' کا آغاز
June 20, 2024

سندھ حکومت نے پولیس اہلکاروں کیلئے صحت کی انشورنس سکیم'' بہبود جوان،، کا آغاز کیا ہے ۔

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز کراچی میں اس سکیم کا افتتاح کیا ۔

اس سکیم میں ہسپتال کے اندر ایک شعبہ قائم کیا جائے گا جس میں ابتدائی طورپر علاج کرانے کی رقم دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔