Sunday, 06 October 2024, 12:15:23 pm
 
ملک کا استحکام حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل سے منسلک ہے، شیخ روحیل اصغر
July 20, 2022

رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر لیتی ہے تو ملک معاشی اور سیاسی استحکام کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

بدھ کو ریڈیو پاکستان کےخبروں اور حالات حاضرہ کےچینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے چارج سنبھالا تو بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال تھی اور کسی بھی شعبے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی تھی۔

انہوں نے سیاست میں برداشت اور تعمیری تنقید کے کلچر کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ملک کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور اس نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر جوہری ٹیکنالوجی اور فوجی اور دفاعی صلاحیتوں میں ترقی کا حوالہ دیا۔