Sunday, 08 September 2024, 04:33:41 am
 
وزیراعلیٰ کی سولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان بنانے کی ہدایت
July 20, 2024

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لئے سولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 ہفتہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سکیم کے اجراء کیلئے ضرور طریقہ کار کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

سیکرٹری توانائی نعیم رئوف نے وزیر اعلی سولر پینل فنانسنگ سکیم کے حوالے سے جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عملی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں تجرباتی طور پر وزیر اعلی سولر پینل فنانسنگ سکیم کا آغاز کیا گیاہے۔

اس سکیم کیلئے اہلیت بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر چیک کی جاسکتی ہے۔

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو قرعہ انداز ی کے ذریعے سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد ،ایک سے زیادہ میٹر رکھنے والے، خراب میٹرز اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین سولر سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔