Saturday, 27 July 2024, 08:36:42 am
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں لاکھوں بچوں کی حالت زارکانوٹس لے،حریت کانفرنس
November 20, 2023

غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاکھوں بچوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری بچوں کے درد اور تکالیف کا احساس کریں اور مقبوضہ علاقے میں کشمیری بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔