Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
پاکستان عالمی سلامتی میں اضافے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، سرفراز
November 20, 2023

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سلامتی میں اضافے کیلئے ہر قسم کے

بین الاقوامی تعاون میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر JIANG ZHAIDONG سے آج (پیر)کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک چیلنج ہے اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

چین کے سفیر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے چینی باشندوں کو تمام ممکنہ سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔