Thursday, 31 October 2024, 01:07:04 am
 
پاکستان اورچین کاایم ایل ون منصوبے پرکامیابی سےعملدرآمدکے عزم کااعادہ
November 20, 2023

پاکستان اور چین نے ایم ایل ون منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار مواصلات، بحری امور اور ریلوے کے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور پاکستان میں چین کے سفیر JIANG ZAIDONG کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔

شاہد اشرف تارڑ نے پھر کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ مسلسل حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور ان ترجیحات کو حقیقت کا روپ دینے کی سیاسی خواہش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے اس منصوبے کیلئے چینی مہارت اور شرکت کی تعریف کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ منصوبے کی بنیاد باہمی مفاہمت پر مبنی ہے اور تعاون اور ترقی میں اس کے بنیادی کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اور ہماری مشترکہ کوششوں کا مقصد ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنا ہے۔