Monday, 30 December 2024, 11:07:19 pm
 
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
December 20, 2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں، LHVs اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیموں نے مریضوں کا علاج کیا۔دو سو نوے سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق ادویات مفت فراہم کی گئیں۔مفت میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراسانڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔علاقہ مکینوں نے خاص طور پر دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔