وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تمام اقتصادی اعشاریے مثبت رجحان کی عکاسی کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف جارہی ہے۔
سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے کیونکہ صنعتوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیر تجارت جام کمال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صنعتوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے برآمد کنندگان کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے اور برآمدات میں فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔