جنگ بندی کے باوجود رفح میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین فلسطینی شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ کے فلسطینی شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ اس نے رفح میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کی ایک سوسینتیس لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمدکی ہیں۔
سات اکتوبر دوہزارتئیس سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کم از کم سینتالیس ہزار پینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ادھراقوام متحدہ کے ادارہ برائے رابطہ انسانی امور نے کہاہے کہ نوسوپندرہ امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔