Wednesday, 22 January 2025, 08:04:06 am
 
صدر،وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کوصدر کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد
January 21, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر نے نئے امریکی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادھر سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پائیدار پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے انکے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہمارے دونوں عظیم ملکوں نے خطے میں اور اس سے باہر اپنے لوگوں کے امن اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیںگے۔

شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی دوسری بار کامیابی پر اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔