وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور بحرین کے سرکاری خبررساں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ریاض میں بحرین کے اطلاعات کے وزیر رمضان بن عبداللہ AL-NOAIMI سے ملاقات میں انہوں نے بحرین نیوز ایجنسی اور APP کے درمیان خبروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت کی بنیادو ںپر استوار ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں۔
بحرین کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔