Saturday, 22 February 2025, 08:14:07 pm
 
رانا تنویر کی چیف سیکرٹریز کو بلدیاتی سطح پر چینی کے سٹال لگانے کی ہدایت
February 21, 2025

 صنعتوںاور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 انہوں نے ستائیس رمضان تک ان اسٹالوں پر چینی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ ان سٹالوں پر چینی ایک سو تیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سندھ میںچینی کے دو سو تیس اسٹال لگائے جائیں گے اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں چینی کے اسٹال لگانے کیلئے چار سو پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے کے محروم طبقات کو چینی کی فراہمی یقینی بنائیں۔