بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بھارتیہ جنتاپارٹی پرالزام عائد کیاہے کہ وہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے۔ہوشیارپورمیں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے گزشتہ دس سال کے دوران کچھ نہیں کیا۔بھگونت مان نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے عام آدمی کومہنگائی اور بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیاجبکہ مودی حکومت کے سرمایہ دارخیرخواہوں نے بھرپورفائدے حاصل کئے۔