پاکستان نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اتحادی فوج نے بارود سے بھرے ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کردیا ۔ترجمان نے کہاکہ ان حملوں سے سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی سمیت بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاگیا ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے فوری بند ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خودمختاری پر کسی بھی حملے کے خلاف اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کااعادہ کرتاہے ۔