امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی احتجاج اور انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
انہوں نے آج(اتوار) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ ہمیشہ ملک میں بے چینی پیدا کرنے میں سرگرم رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال غیریقینی ہو چکی ہے تاہم صوبائی حکومت صوبے کے وسائل احتجاجی مظاہروں پر خرچ کر رہی ہے۔