نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے آیا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل۔
آج(اتوار) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بار بار تحریک انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت اور دن دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں۔ چاہے وہ چینی وزیراعظم کا دورہ،ایس سی او سمٹ کے لئے سربراہان مملکت کی آمد ہو یا کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ۔
اسحاق ڈار کامزید کہنا تھاکہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔