Wednesday, 23 October 2024, 05:59:20 am
 

مزید خبریں

 
آج پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان
June 21, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد ، پشاور اور مظفر آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 27

کراچی 31

کوئٹہ 21

گلگت 19

اورمری 18 ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیا ت کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ جموں میں دن کے وقت موسم گرم اور شام اور رات کے اوقات کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگر سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، Leh نو، پلوامہ اور بارہ مولہ سولہ، اننت ناگ اور شوپیاں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔