Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
چینی قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم
July 21, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

وہ اسلام آباد میں اپنے حالیہ دورئہ چین کے موقع پر ہونے والے سمجھوتوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اس نے ہماری ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

اس موقع پر چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا جس کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کے معاہدوں پر دستخط ہوںگے جن کے نتیجے میں چین کی ٹیکسٹائل، پلاسٹک، چمڑے، میڈیکل اور آلات جراحی کی صنعتیں پاکستان منتقل کی جائیںگی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے معیشت بہتر ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے پاکستانی کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کریں۔

اجلاس کو چین کے تعاون سے مکمل کئے جانیوالے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے مکمل کی جائے گی جبکہ درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کو بھی مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کا کام آخری

مرحلے میں ہے۔