وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتوار کے روز گولڈن آور ،ریسکیو ائیرایمبولینس سروس کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پوراکر دیاہے جو پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کی پہلی سروس ہے۔
میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی اس سروس سے سب سے پہلے مستفید ہوئیںجنہیں فوری علاج کے لئے ہوائی جہازکے ذریعے راولپنڈی لے جایا گیا۔
وہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
وزیراعلیٰ نے انہیں ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے منتقل کرنے کی ہدایت کی۔