Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
وزیراعظم کا جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد، مستحق مریضوں کا علاج مفت ہوگا
July 21, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مستحق مریضوں کو صحت کی جدید سہولیات مفت فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپلیکس بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مرکزہوگا جہاںمستحق مریضوں کا سو فیصد مفت علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپلیکس راولپنڈی ،اسلام آباد اور خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور     گلگت  بلتستان کے عوام کے لئے اتحادی حکومت کا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل ہونے پر یہ کمپلیکس دل، گردے ، پھیپھڑوں ، کینسر اور دوسری مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے دنیا کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں ایک جدید فرسٹ ایڈ ایمرجنسی شعبہ بھی قائم کیا جائے گا اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کیلئے ائیر ایمبولینس سروس کی سہولت ہوگی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہسپتال میں ایک نرسنگ سکول اور لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی اور مستحق مریضوں کو سو فیصد لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔