Monday, 22 July 2024, 07:45:13 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہے گا
November 21, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا ۔پنجاب کے میدانی علاقوںاور خیبرپختونخوا میں صبح کے وقت دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور مظفر آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈلاہور چودہکراچی اکیسگلگت صفر اورمری سات ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںکشمیر میں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع سرد اور خشک جبکہ LEH میں بھی شدید سرد اورخشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں تین ڈگری سینٹی گریڈ،جموں بارہ،Leh منفی چار، پلوامہ ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولا میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔