Monday, 30 December 2024, 10:05:55 pm
 
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے پاک چین فنی تعلیم و تربیتی فورم کا انعقاد کیا
December 21, 2024

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاک۔ چین فنی تعلیم و تربیتی فورم کا انعقاد کیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں سفارتخانے کے اقدامات کو سنگ میل قرار دیا۔

سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم اپنے اگلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے مہارتوں سے آراستہ پیداواری صلاحیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔