Friday, 26 April 2024, 07:04:11 pm
حقوق نسواں کے تحفظ،جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے جامع قانون سازی کی،زرتاج
June 22, 2021

حکومت نے ہمارے مذہبی' ثقافتی اور معاشرتی اقدار کے پیش نظر ملک میں حقو ق نسواں کے تحفظ اور جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے جامع قانون سازی کی ہے۔

یہ بات موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل نے پارلیمانی سیکرٹریز ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کے ہمراہ منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سے خواتین کو سیاست میں حصہ لینے کیلئے متحرک کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان خواتین کے حقوق کی فراہمی کے ذریعے انہیں صحیح معنوں میں خود مختار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے اور جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے جلد اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔