Friday, 22 November 2024, 04:04:38 pm
 
چین کےسفیرکاداسوبس سانحہ کی جاری تحقیقات پراظہاراطمینان
July 22, 2021

پاکستان کیلئے چین کے سفیر نونگ رونگ (Nong Rong) نے داسو بس سانحہ کی جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔سفیر نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور داسو بس سانحہ کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کسی دشمن قوت سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا۔وزیر داخلہ نے سانحہ میں چین کے شہریوں کی قیمتی زندگیوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔