Thursday, 31 October 2024, 01:07:00 am
 
امیر مقام کی ا فواجِ پاکستان کے خلاف بدنیتی پرمبنی مہم کی شدید مذمت
July 22, 2024

ریاستوں اور سرحد ی امور کے وزیر انجینئر امیرمقام نے افواج پاکستان کے خلاف بدنیتی پرمبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص جماعت ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے جو قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے اس منصوبے پر عمل پیرا ہے جس پر نو مئی کو عمل کرکے ریاستی اداروں پر حملوں سمیت ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کیاگیا اورشہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

انجینئر امیرمقام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور ملک کیلئے خدمات پر مسلح افواج کوسراہا ۔