کویت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
یہ یقین دہانی پاکستان میں کویت کے سفیرعبدالرحمن جے المطیاری نے اسلام آباد میں نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ ملاقات میں کروائی۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کویت کی طرف سے سی جانے والی اہمیت کاحوالہ دیتے ہوئے سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدوں پربروقت عمل کیاجائے گا۔
فریقین نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پر غور کیا۔
انہوں نے زیادہ مربوط انداز میں آگے بڑھنے پراتفاق کیا۔