Sunday, 08 September 2024, 04:25:36 am
 
کراچی میں عوام کی سہولت کیلئے پیپلزبس سروس کے ایک اورروٹ کا آغاز
July 22, 2024

سندھ حکومت نے کراچی شہر کے عوام کی سہولت کیلئے پیپلزبس سروس کے ایک اورروٹ کا آغاز کیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ومواصلات شرجیل انعام میمن نے ماڑی پور سے ٹاور تک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر زندگی کے ہرشعبے میں بہتری لانے کیلئے انتھک محنت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے اپنے دائرہ کار میں سخت محنت کررہی ہیں۔