فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین، اسرائیل تنازعہ کے حل کیلئے ایک عالمی امن کانفرنس بلائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قابض افواج اور اسرائیلی آبادکار دہشت گردوں کی مسلسل جارحیت سے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرانے پر بھی زور دیا۔