Saturday, 27 April 2024, 01:46:30 am
موسم سرما یوکرین کے لاکھوں شہریوں کی زندگی کے لئے خطرے کاباعث ہوسکتاہے:عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
November 22, 2022

عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ یوکرین کے بجلی گھروںپرمسلسل تباہ کن روسی حملوں کے بعد موسم سرما یوکرین کے لاکھوں شہریوں کی زندگی کے لئے خطرے کاباعث ہوسکتاہے۔اقوام متحدہ میں ریجنل ڈائریکٹربرائے یورپ Hans-Kluge نے کیف کے دورے کے دوران صحافیوں کوبتایا کہ یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے پرمیزائل حملوں سے صحت کے نظام اور لوگوں کی صحت پرتباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے فروری میں روسی مداخلت کے بعد سے یوکرین کے صحت مراکز پرسات سوسے زیادہ حملے ریکارڈکئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت اوربجلی کے ڈھانچے پرجاری حملوں کامطلب یہ ہے کہ سینکڑوں ہسپتال اور طبی مراکزاب مکمل طورپرکام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔