Friday, 22 November 2024, 08:48:16 pm
 
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان کی چین میں20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری
November 22, 2024

ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کی بدولت پاکستان نے چین میں 20نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزارت کامرس نے رواں سال 5.5ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کئے ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کار کمیٹی سے 226.7ملین روپے کی گرانٹ بھی منظورکی ہے ۔نئے عہدے برآمدات بڑھانے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

پاکستان کی چین کو برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی خوش آئند ہے ۔