منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، تجارت کو فروغ دیا جائے گااور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں کراچی کی بندرگاہوں کو منافع بخش بنانے اور اندرونِ ملک نقل و حمل میں بہتری لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔
احسن اقبال نے کہاکہ قومی معیشت کی ترقی کے لئے بندرگاہوں کو درپیش مسائل کا حل بہت ضروری ہے۔
انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو دو ہفتے کے اندر اتفاق رائے سے اس کا حل پیش کرے گی۔
اجلاس کو بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔